۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

حوزہ/ معارف اہل بیت(ع) کی تبلیغ میں بزرگان دین کی سیرت پر توجہ دینے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کی سفارشات پر عمل کرنے، عزاداری کے احکام کی پابندی کرنے، مجالس میں شریک ہونے کے آداب کی رعایت کرنے سے شعائر الہی کی تعظیم میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور ان مجالس کی برکتیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ محرم 1446 کی آمد کے موقع پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ماہ محرم کا آغاز ہو چکا ہے، مبلغین کا تبلیغی سفر شروع ہو چکا ہے اور ہر طرف حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں، امید ہے کہ تمام مبلغین اور دین اسلام اور عوام کے خادم ان شاء اللہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم کی دعاؤں میں شامل رہیں گے اور امام کی دعاؤں سے مومنین کے دلوں میں تعلیمات حسینی کی شمع روشن کرتے رہیں گے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم مبلغین کی خدمت میں چند معروضات پیش کرنا چاہتی ہے:

۱۔ اگر چہ کہ یہ زمانہ سوشل میڈیا اور انٹرنٹ کا ہے اور اس کے ذریعہ اپنی بات کو دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے، لیکن منبر کی بات الگ ہے، اس منبر کے ذیعے معارف دین کو پیش کرنے کی بات ہی الگ ہے، اس کی تاثیر سب سے جدا ہے، اس لیے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ دین کی تبلیغ کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں کا سفر کریں اور مجالس امام حسین علیہ السلام منعقد کریں، کوئی بھی دیہات اور کوئی بھی علاقہ مبلغ سے خالی نہ رہے۔

۲۔ ذاکرین اور مبلغین کو چاہئے کہ مجلس عزا میں ایسی چیزیں بیان کریں جو اس علاقے اور سامعین کی ضرورت کے مطابق ہو۔

۳۔ فضائل و مصائب امام حسین علیہ السلام کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مومنین کو درس عزت دیں، لوگوں میں ظلم و ستم کے خلاف کھڑے ہونے کا جذبہ پید اکریں، کیوں کہ اسی محرم و صفر نے اسلام کو زندہ رکھا ہے۔

۴۔ معارف اہل بیت(ع) کی تبلیغ میں بزرگان دین کی سیرت پر توجہ دینے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع کرام کی سفارشات پر عمل کرنے، عزاداری کے احکام کی پابندی کرنے، مجالس میں شریک ہونے کے آداب کی رعایت کرنے سے شعائر الہی کی تعظیم میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور ان مجالس کی برکتیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

و السلام علیکم و رحمت الله

سید هاشم حسینی بوشهری

چیئرمین جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .